اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے دل کی دھڑکن تیز ،چیک اپ کرانے ہسپتال پہنچ گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قومی ادارہ برائے امراض قلب آئے جہاں انہوں نے اپنا چیک اپ کروایا اور کم و بیش 2گھنٹے ہسپتال کے پرائیوٹ ونگ میں گزارے جہاں ان کی ای سی جی کی گئی۔ای سی جی کے بعد قائم علی شاہ وزیر اعظم کا استقبال کرنے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ چلے گئے