کراچی(نیوز ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے جہاں وہ امن و امان سے متعلق اہم ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم ہاوس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، وزیراعظم کراچی میں تاجروں کی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ دورے میں وزیراعظم کی سندھ کی صوبائی قیادت سے ملاقات کا بھی امکان ہے، جس میں امن وامان اور رینجرز سے متعلق امور پر بھی غورکیا جائے گا