ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

لاہور: زیادتی کیس کا مرکزی ملزم رکن اسمبلی کے گھر سے گرفتار

datetime 28  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ریس کورس کے علاقے میں سیون اسٹار ہوٹل میں14 سالہ طالبہ سے اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم میاں عدنان ثنا کو پولیس نے رات گئے واپڈا ٹاؤن سے رکن اسمبلی رانا حیات کے گھر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو موبائل فون لوکیشن کی مدد سے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے گینگ ریپ الزام کو جھوٹا ثابت کرنے کیلیے خود گرفتاری دی ہے۔ ریس کورس پولیس نے ملزم کی گرفتاری ڈال کر اسے حوالات میں بند کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجتماعی زیادتی کے الزامات بے بنیاد ہیں تاہم پولیس کے مطابق ابھی تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔ قبل ازیں لڑکی کے ورثا نے ملزم کی عدم گرفتاری پر را ت گئے ریس کورس تھانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ادھر پولیس نے متاثرہ لڑکی اور حراست میں لیے جانیوالے ملزموں عبدالماجد، عمر، زمان، امیرمحمد، حارث اور بلاول کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلیے نمونے فارنسک لیب کو بھجوا دیے، رپورٹ آنے پر گرفتار ملزموں کی لڑکی کے ساتھ زیادتی کے حوالے سے حتمی نتائج سامنے آئیں گے جبکہ حراست میں لیے جانیوالے ملزمان نے بتایا کہ انھوں نے زیادتی نہیں کی، وہ تو ہوٹل میں اپنے دوستوں سے ملنے آئے تھے۔ پولیس نے ہوٹل ملازمین کے بیانات بھی قلمبند کر لیے ہیں۔ لڑکی کوماڈل بننے کا شوق تھا، مرکزی ملزم عدنان ثنا اللہ نے اسے ماڈل بنانے کاجھانسہ دے کرمراسم استوار کیے اورہوٹل لے آیا، ملزم پہلے بھی ایسی وارداتیں کر چکا ہے جبکہ وہ اعلیٰ شخصیات کے ساتھ تصاویر دکھا کر بھی لڑکیوں کو مرعوب کرتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…