ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

رینجرز سے متعلق تنازعے کا ڈراپ سین،تمام نظریں وزیراعظم پر لگ گئیں

datetime 28  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)وزیراعظم میاں محمدنوازشریف آج(پیر)ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثاراوروزیرخزانہ اسحاق ڈاربھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کراچی آمد کے بعد پورٹ قاسم اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے اورپورٹ قاسم پاور پراجیکٹ کا معائنہ کریں گے ۔بعدازاں وزیراعظم وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت کے زیراہتمام ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈ تقریب میں شرکت بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم گورنرہاﺅس میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں نیشنل ایکشن پلان اورشہرمیں امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعظم نوازشریف اپنے دورے کے دوران وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ ،ڈی جی رینجرزاورکورکمانڈرسے بھی ملاقات کریں گے جس میں کراچی میں امن وامان کی صورتحال اوررینجرزکے اختیارات کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔ یاد رہے کہ مرکز اور سندھ حکومت کے مابین رینجرز اختیارات کے حوالے سے جاری تنازعے کے متعلق سندھ حکومت کو اعتماد میں لینے اور اس کے تحفظات دور کرنے سے متعلق بھی کئی روز سے تمام سیاسی حلقوں کی نظریں وزیر اعظم کے دورہ کراچی کی جانب لگی ہوئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…