ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

سند ھ میں گورنر راج لگا تو لگانے والوں کا حساب کتاب جلد شروع ہو جائیگا ،خورشید شاہ

datetime 27  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(نیوزڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اورپیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگرسندھ میں گورنرراج لگا تو لگانے والوں کاحساب کتاب جلد شروع ہوجائےگا ¾ چھوٹے صوبوں کے ساتھ جورویہ اختیار کیا جارہا ہے وہ ناقابل بر داشت ہے ¾ طاقت کے ذریعے کوئی بھی چیز کنٹرول نہیں کی جاسکتی ¾ہمیں ماضی سے سیکھ کر بہترفیصلے کر نے چاہئیں ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بڑے صدمے دیکھے اورملک کےلئے بڑی قربانیاں دی ہیں ¾ بے نظیراورذوالفقارعلی بھٹو نے گھرمیں شہادت نہیں پائی۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کےساتھ جورویہ اختیارکیاجارہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے، سندھ میں گورنرراج لگا تواس کاخمیازہ وفاق کوبھگتنا پڑے گا۔خورشید شاہ نے کہا کہ طاقت کے ذریعے کوئی بھی چیزکنٹرول نہیں کی جاسکتی ¾ ہمیں ماضی سے سیکھ کراب بہتر فیصلے کرنے چاہئیں ¾ جمہوریت میں مذاکرات واحد راستہ ہے ¾دنیا میں جہاں بھی طاقت کا استعمال ہوا وہاں پر نقصان ہی ہوا ہے، مذاکرات کے ذریعے سندھ کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔خورشید شاہ نے کہاکہ بے نظیر بھٹو شہید نے جمہوریت کو بچانے کے لئے قربانی دی۔ جمہوریت کے بل بوتے پر حکمرانی کرنے والوں کی سیاست کی وجہ سے جمہوریت کے ساتھ وفاق کو بھی خطرہ ہے۔وزیراعظم نواز شریف کو کوئی بات سمجھ میں نہیں آرہی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف سندھ کے ساتھ زیادتی کے ازالے کے لئے خود مداخلت کریں۔ اگر وزیر اعظم نے مداخلت نہ کی تو انہیں فیڈریشن کو کمزور کرنے کا ذمہ دار سمجھوں گا۔خورشید شاہ نے کہاکہ عوام اور تاریخ گواہ ہیں کہ جب بھی ملک میں جمہوریت کو خطرہ ہوا پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے قربانیاں دیکر اسے بحال کیا ۔ ذوالفقار بھٹو کی شہادت کے بعد بے نظیر بھٹو نے سیاسی جدوجہد کی نئی تاریخ رقم کی اور ان کے جمہوری وڑن کی بدولت ہی اذج ملک میں معاشرتی اور سیاسی استحکام ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ آج کا جمہوریت کیلئے عظیم قربانی کی علامت اور آمریت کی رخصت کا بھی دن ہے۔ عہد کرتے ہیں کہ بے نظیر بھٹو کے جمہوری اصولوں کی ہمیشہ پاسداری کریں گے۔ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور آزاد و مضبوط جمہوریت کا خواب پورا کر کے دم لیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…