ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

تہمینہ درانی وی آئی پی پروٹوکول کیخلاف میدان میں آگئیں

datetime 27  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی وی آئی پی پروٹوکول کے خلاف میدان میں اتر آئیں ۔ان کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں وی آئی پی سیکورٹی اور پروٹوکول پر پابندی لگائی جائے، کراچی میں کمسن بسمہ کی موت سب کیلئے سوالیہ نشان ہے۔وزیر اعلی پنجاب کی اہلیہ تہمینہ درانی نے سول سو سائٹی کے ہمراہ لبرٹی چوک میں کراچی میں ہلاک ہونے والی بسمہ کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور اس کی تصویر پر پھول نچھاور کیے۔تہمینہ درانی کا کہنا تھا کہ بسمہ نے اے پی ایس کے شہدا کی یاد تازہ کردی، اس کے والد کو ادھر ادھر گھماکر خوار کیا گیا۔ بسمہ کی موت سے معاشرے پر چھائی بے حسی کی دھند چھٹ جانی چاہیے ۔تہمینہ درانی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے شہروں میں بھی وی آئی پی سیکورٹی اور پروٹوکول پر پابندی ہونی چاہیے ، وی آئی پیز کو چاہیے کہ اکیلے ہسپتالوں میں جائیں۔تہمینہ درانی کا کہنا تھا کہ وہ عبدالستار ایدھی کی پیروکارہیں ، بڑا گھر چھوڑ کر دس مرلے کے مکان میں منتقل ہوگئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…