لودھراں (نیوزڈیسک) لودھراں کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 39496کی لیڈسے کامیابی حاصل کرلی ہے ۔۔ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد جہانگیرخان ترین نے کہاکہ میری کامیابی کارکنوں کی کامیابی ہے ۔انہوں نے کہاکہ لودھراں کے باشعورعوام نے وزیراعظم کے ڈھائی ارب روپے کے پیکج کومستردکرکے ثابت کردیاہے کہ لودھراں کے عوام کوکسی بھی حربے سے خریدانہیں جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ 2013کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی جس کاثبوت آج سامنے آگیاہے ۔