پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان میں فاٹاسپورٹس کمپلیکس اورخیبرایجنسی میں کرکٹ سٹیڈیم بنانے کا اعلان کردیا۔قیوم سپورٹس کمپلیکس میں گورنرفاٹا یوتھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا مجھے خوشی ہے کہ آج غیور قبائلیوں سے مخاطب ہوں، ہماری قوم عرصے سے دہشتگردی سے لڑ رہی ہے اس کے باوجود ہمارے عزم و حوصلے میں کوئی کمی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے نوجوان عملی صلاحیتیں رکھتے ہیں اور صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے۔ اس موقع پر انہوں نے شمالی وزیرستان میں فاٹاسپورٹس کمپلیکس اورخیبرایجنسی میں کرکٹ سٹیڈیم بنانے کا اعلان بھی کیا۔