کراچی(ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیوایم رہنما عامر خان کو 11جنوری تک یو اے ای جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت کا عامر خان کو 20 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم۔ عدالت نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد عامر خان کو اجازت دی۔ کاغذات نامکمل ہونے کے سبب فیصلے میں تاخیر ہوئی۔ واضح رہے کہ عامرخان نے بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست دائرکی تھی۔