اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات۔ وزیرخزانہ کی وزیراعظم نوازشریف کوملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم کو بتایا کہ 16ارب ڈالر سٹیٹ بینک،5 ارب ڈالرکمرشل بینکوں میں ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب ڈالرکی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے ترقی کے اہداف حاصل ہو رہے ہیں، گڈگورننس اور منصوبوں میں شفافیت سے ملکی معیشت نے ترقی کی، سیاسی استحکام کے باعث ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے۔وزیراعظم نوازشریف کا ملک کی معاشی صورتحال پر اطمینان کااظہار۔
نوازشریف سے اسحاق ڈار کی ملاقات، معاشی صورتحال پر بریفنگ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں