ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

میں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیوں نہیں کیا؟جنرل کیانی

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) اشفاق کیانی نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے کے منصوبہ ساز افغانستان فرار ہو چکے ہیں، میرے دور میں شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن اس لیے شروع نہیں کیا جا سکا کیونکہ یہ خدشہ لاحق تھا کہ دہشت گرد علاقے سے فرار ہوکر ملک بھر میں نہ پھیل جائیں اور قومی سطح کے خطرے کا موجب نہ بن جائیں۔ پاک فوج کے سابق سر براہ اشفاق کیانی نے یہ بات سعودی عرب کے ایک اخبار ’اردو نیوز‘ کو اسلام آباد سے دیئے گئے ایک انٹر ویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ طے کردہ حکمت عملی کے مطابق دہشت گردوں کو شمالی وزیرستان میں گھیرے میں لیکر ٹھکانے لگایا جاناتھا مگر اب اطلاعات کے مطابق شمالی وزیر ستان سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سرکردہ جنگجوﺅں کے پاکستان سے ملحقہ افغان علاقوں نورستان اور کنڑ فرار ہوجانے کے با عث دہشت گردی کے خلاف جنگ کے مطلوبہ مقاصد حاصل نہیں ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے پاکستان کے دیگر علاقوں خصوصاً کراچی میں روپوش ہو گئے ، اب بھی یہ عناصر پاک فوج اور رینجرز پر حملے کر رہے ہیں۔جنرل اشفاق کیانی نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے بد ترین واقعہ کے منصوبہ ساز افغانستان فرار ہو چکے ہیں ، انکی پاکستان حوالگی دشوار گزار مرحلہ ثابت ہوگی ،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں کمی ضرور ہوتی ہے مگر دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے حکمت و تدبر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی انٹلی جنس ایجنسی “را ” نے جلال آباد کے قریب وسیع و عریض مر کز قائم کر رکھا ہے جہاں کم سن نوجوا نوں کو پاکستان اور افغانستان کے علاقوں سے اغوا کر کے پہنچایا جاتا ہے ، مسلمانوں کا روپ دھار کر بھارتی اہلکار ان کی برین واشنگ کرتے ہیں۔اشفاق کیانی نے کہا کہ امریکی فوج کے اندر ایسے انتہا پسند عناصر موجود ہیں جو پاکستان کو افغانستان میں امریکہ کی ناکامی کا ذمہ دار خیال کرتے ہیں اورپاکستان کو سزا دینا چاہتے ہیں، آئی ایس آئی کے سابق سربراہ شجاع پاشا نے بڑی محنت سے چن چن کر ایسے خطرناک امریکی جاسوسوں کو پاکستان سے نکالا جو پاکستان کے مفادات کے خلاف کا م کر رہے تھے۔ انہوں نے سعودی عرب کی قیادت میں اسلامی ممالک کے اتحادکے قیام کو انتہائی قا بل قدر اقدام قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کو اس سلسلے میں منفی پروپیگنڈہ کو نظر انداز کرتے ہوئے اس اتحاد میں اہم کردار اداکرنا چاہے ، سعودی عرب سے دفاعی اور باہمی تعاون سے عالمی سطح پرمسلمانوں کے خلاف سازش کا سدباب کیا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…