ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

نوازشریف کا اپوزیشن الائنس سے نمٹنے کیلئے اتحادیوں سے رابطہ

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے اپوزیشن الائنس کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے اتحادیوں سے رابطہ مہم شروع کر دی ۔ میڈیا رپورٹ میں حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے اپنے اتحاد یو ں کے ساتھ رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے حکومت کے خلاف ایک گرینڈ الائنس کی تجویز دی ہے ۔ قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے حکمرانوں کی نگرانی کے لئے پارلیمنٹ میں مشترکہ اپوزیشن کے طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا تھا ۔ رپورٹ کے مطابق پی پی پی اور پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی میں اتحاد اور چودھری شجاعت کے اس بیان کے ایک گرینڈ اپوزیشن الائنس تشکیل دیا جائے گا سے وزیر اعظم اور ان کے اتحادی محتاط ہو گئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے ایک قریبی اتحادی نے بتایا کہ وہ اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ اجلاس کا انعقاد کریں گے اور ان سے تعاون اور ان کی حمایت حریف پارٹیوں کی جانب منتقل نہ ہونے کی یقین دہانی لیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم اپنے اتحادیوں کو سننے اور انکے مسائل حل کرنے کرنے کے لئے بھی تیار ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ میں توسیع میں تاخیر بھی اتحادیوں کے دباؤ کی ایک وجہ ہے ۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم چاہتے ہیں ان کے اعلی سطحی اتحادی فعال ہوں اور حکومت کے خلاف بطور یونٹ اپوزیشن کی بڑھتی ہوئی طاقت کو توڑیں ۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا الائنس حکومت کے حق میں نہیں ہو گا ۔ لہذا انہیں ایک دوسرے سے علیحدہ عرکھنے کی ضرورت ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایک اور ذرائع نے بتایا کہ حکومت کا زیادہ تر فوکس پاکستان پیپلزپارٹی پر ہے اور وہ اسے حقیقی اپوزیشن بننے سے روکنے کی خواہاں ہے کیونکہ حکومت پی پی پی کو پی ٹی آئی کے مقابلے میں زیادہ باشعور سمجھتی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق حکومت پارٹی رہنماؤں کو اس حوالے سے فعال کر رہی ہے رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف محاذ آرائی سے بچنے کے لئے پی ٹی آئی کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ برابری کی سطح پر تعاون کے لئے بھی تیار ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…