راولپنڈی(نیوز ڈیسک) ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ اگر کوئی ہمارے مادر وطن پر میلی آنکھ سے دیکھے گا تو ہم دفاع کا حق رکھتے ہیں، ہم امن پسند قوم ہیں اور امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پی اے ایف سپیشل سروسز ونگ کے زیراہتمام کلرکہار ٹریننگ سینٹرمیں تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا خواتین سکاوٹس کی کارکردگی کو سراہتا ہوں۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق اسناد حاصل کرنے والوں میں 60 آفیسراور166ایئر مین شامل تھے، ایئر چیف مارشل سہیل امان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 5خواتین آفیسرز نے بھی انسداد دہشت گردی تربیت مکمل کی۔ 226افسروں اور جوانوں کوانسداد دہشت گردی کورس مکمل کرنے پر اسناد سے نوازا گیا۔