ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

چشتیاں میں دبئی کے ٹھیکیدار نے بھائیوں کی شادی پر ایک ارب روپے اڑا دیئے

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چشتیاں(نیوز ڈیسک) 2 بھائیوں کی شادی پر ایک ارب روپے اڑا دیئے گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے قوانین کی دھجیاں اڑانے پر کوئی نوٹس نہیں لیا۔تفصیل کے مطابق چک نمبر 35 فتح کے رہائشی افضل کھوکھر جو دبئی میں کنٹریکٹر ہے نے اپنے 2 بھائیوں شہزاد اور آصف کی شادی پر مبینہ طور پر ایک ارب روپے سے زائد خرچ کیے ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب 14 دسمبر سے شروع ہوئیں جو 19 دسمبر تک جاری رہیں۔ فصلوں کو کاٹ کر بڑا پنڈال سجایا گیا کیٹرنگ پر 5 کروڑ پھولوں سے تزئین و آرائش پر 3 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ 6 کلو میٹر طویل راستے پر رائٹنگ کا بندوبست کیا گیا۔ ہر رات 3 ہزار وی وی آئی پی اور 5 ہزار عام آدمیوں کو کھانا کھلایا گیا۔ وی وی آئی پیز کے کھانے پر فی کس 17 ہزار روپے اور عام آدمی کے کھانے پر ایک ہزار روپے فی کس خرچ آیا۔وی وی آئی پیز کیلئے 12 سے 20 کھانے کی ڈشوں، عام مہمانوں کیلئے 3 سے 4 ڈشوں کا اہتمام کیا گیا جبکہ بن بلائے اور دیکھنے کیلئے آنے والوں کو لنچ بکس دیے جاتے۔ذرائع کے مطابق شادی میں ملکی و غیر ملکی مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن کے لیے مہنگی گاڑیاں منگوائی گئی تھیں تقریباً 500 افراد نے سیکیورٹی انتظامات سنبھالے پاکستان کے معروف گلوکاروں ندیم عباس، عارف لوہار، ماروی میڈم، راحت فتح علی خان اور عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کے علاوہ یو کے کی فوک اسٹار رانی تاج نے پرفارم کیا۔ شادی میں ملکی و غیر ملکی رقاصاو¿ں نے بھی پرفارم کیا اس دوران شراب کا بھی استعمال ہوتا رہا مہمانوں نے درہم اور ڈالر نچھاور کیے۔ اس شادی نے حکومت پنجاب کی ون ڈش، بے جا لائٹنگ، ساو¿نڈ سسٹم، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی لیکن حیران کن طور پر ضلعی انتظامیہ نے اس کے خلاف کارروائی نہیں کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…