ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کیا ہورہاہے؟ سیکورٹی ایجنسیز کے انکشاف پر والدین پریشان

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کیا ہورہاہے؟ سیکورٹی ایجنسیز کے انکشاف پر والدین پریشان،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دو درجن سے زائد سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلبہ کے کالعدم تنظیموں کے ساتھ روابط رکھنے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ایک رپورٹ کے مطابق مذہب اور لبرل ازم کے نام پر سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں پنپنے والے خطرے کی نشاندہی اور اس کا سد باب کرنے کے لئے کافی عرصے سے کام کیا جا رہا ہے۔آپریشن کا مقصد تعلیمی اداروں میں ایسے عناصر کا سراغ لگانا ہے جو نوجوان ، ناپختہ ذہنوں کو بھٹکا کر دہشتگردی جیسے مذموم مقاصد کے لئے راہ ہموار کرتے ہیں۔اس حوالے سے کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کے تین پروفیسرز اور ایک طالب علم کو مبینہ طور پر کالعدم تنظیموں کے ساتھ روابط رکھنے کی اطلاعات پر حراست میں لیا گیاتاہم بعدا زاںایک پروفیسر کو چھوڑ دیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جن سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی کی جانے والی ہے اس میں پنجاب،سندھ اور بلوچستان کے مختلف سرکاری و نجی تعلیمی ادارے شامل ہیں۔جن میں پنجاب اور سندھ کے تعلیمی ادارے سرفہرست ہیں۔رپورٹ کے مطابق سیکورٹی ایجنسیز کے پاس بلوچستان،سندھ اور پنجاب کے ایسے اساتذہ اور طالبعلموں کے خلاف معلومات موجود ہیں جو خفیہ طور پر پاکستان کے قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کے خلاف میٹنگز کر کے انہیں سپورٹ اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کوشش کر رہے ہیں۔ایسی خفیہ ملاقاتوں کے لئے تعلیمی اداروں کے ہاسٹلز اور ان کے باہر کی حدود کو استعمال میں لایا جا رہا ہے۔تاہم لاہور اور کراچی میں گزشتہ دنوںہونے والی گرفتاریوں کے بعد ایسے” سلیپر سیل“ چلانے والے زیادہ محتاط ہو گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…