کراچی(نیوزڈیسک)ڈاکٹر عاصم کی بریت ،رینجرز کے وکیل نے بھانڈہ پھوڑ دیا،آج بڑا فیصلہ،رینجرز کے وکیل حبیب احمد نے کہا کہ تفتیشی افسر تبدیل ہوا اور سرکاری وکیل بھی تبدیل کردیا گیا ، اس میچ میں بالر اور بیٹسمین ایک ہی ٹیم کے ہیں۔ انسداد دہشت گردی کیس میں تفتیشی افسر خود عدالت بن گئے۔تفتیشی افسر کو 497 کے تحت اے ٹی سی کا ملزم بری کرنے کا اختیار نہیں۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج نعمت اللہ پھپھوٹو نے سابق وزیرپٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی بریت سے متعلق تفتیشی افسر کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ عدالت نے قرار دیا ہے کہ بادی النظر میں لگتا ہے کہ جرم ہوا ہے اس لئے ملزم کو حراست میں لیا جائے اور (آج)منگل کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے۔قبل ازیں نئے تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کے کیس میں سابق تفتیشی افسر نے زمینی حقائق کو نظر انداز کیا ،افسران بالا کی اجازت سے مقدمے سے انسداد دہشت گردی کی دفعہ ختم کردی گئی۔ڈاکٹر عاصم کے خلاف ثبوت نہیں ملے۔سابق آئی او کسی گواہ کو پیش نہ کرسکے۔مقدمےکا کوئی گواہ اور شہادت نہیں۔انسداد دہشت گردی کے مقدمے کی کوئی شہادت نہیں۔ڈاکٹر عاصم حسین نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوںکہ مجھے نشانہ بنایاجارہا ہے۔میرا دل دکھی ہے اسی لئے آواز اٹھائی ہے۔ میں بھی فوجی ہوں، میری جان ملک کے لئے حاضر ہے۔یہ بل کی جعلی کاپی لارہے ہیں۔گن پوائنٹ پر ریکارڈپر قبضہ اور تبدیلی کی گئی۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے کہا کہ انہیں 4 دسمبر کو کیس کی تفتیش سونپی گئی لیکن سابق تفتیشی افسر نے تعاون نہیں کیا، کیس سے متعلق رینجرز سے تفصیلات حاصل کی گئیں تاہم ان کی جانب سے واجبات کی نقول اور دیگر تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں جس کے بعد ڈاکٹرعاصم کو دفعہ 497 کے تحت بری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈاکٹر عاصم کیس کے نئے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نثار احمد درانی نے اپنے دلائل میں کہا کہ وہ پولیس کے تفتیشی افسر کی رپورٹ سے مطمئن ہیں، ڈاکٹرعاصم کوشخصی ضمانت پررہا کیا گیا لیکن اگر وہ کسی جرم میں ملوث پائے گئے توانہیں شامل تفتیش کیا جاسکتا ہے۔سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم سے تفتیش کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی کی رپورٹ بھی پیش کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ ڈاکٹرعاصم کے اسپتالوں میں ان دہشت گردوں کا علاج کیا گیا جن کی گرفتاری پر حکومت سندھ نے انعام مقرر کررکھا تھا۔ رینجرز لاءآفیسر نے تفتیشی افسر کی رپورٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ تفتیشی افسر نے کیس کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ جب کہ چشم دید گواہ کے بیان حلفی سے بھی عدالت کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ڈاکٹر عاصم نے بھی عدالت میں اپنا بیان حلفی جمع کراتے ہوئے کہا کہ انہیں تضحیک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پہلے بھی کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے، ان سے بندوق کی نوک پر بیان لیا گیا، ان کے ساتھ زیادتی بند ہونی چاہیئے، یہ کہاں کا انصاف ہے کہ پوری رات کھڑا کر کے رکھا جائے۔قبل ازیں ڈاکٹر عاصم کے مقدمے میں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو تبدیل کرنے کے فیصلے کو رینجرز نے سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا اور رینجرز کے وکیل عنایت اللہ درانی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ محکمہ داخلہ نے چھٹی والے دن خاموشی سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری کو ہٹا کر اپنے من پسند وکیل نثار احمد درانی کو تعینات کر دیا۔ پراسیکیوٹر کی تبدیلی سندھ حکومت کی جانب سے بدنیتی کو ظاہر کرتی ہے، حکومت سندھ ڈاکٹر عاصم کو بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔رینجرز کے وکیل نے کہا کہ مقدمہ تفتیشی مراحل میں ہے اور اس دوران کسی کو بھی پراسیکیوٹر تبدیل کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہوتا، تبدیلی غیر قانونی ہے لہذا عدالت مشتاق جہانگیری کو ہی مقدمے میں اسپیشل پراسیکیوٹر رہنے دیا جائے اور درخواست کو سماعت کے لئے منظور کیا جائے۔ عدالت نے رینجرز کی درخواست منظور کرتے ہوئے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ تشکیل دے دیا۔دوسری جانب سول سوسائٹی کی ایک بڑی تعداد نے ڈاکٹر عاصم کی ممکنہ رہائی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کے ہاہر دھرنا دے دیا۔ سول سوسائٹی نے سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے غریب کے لئے الگ قانون جب کہ من پسند افراد کے لئے الگ قانون بنا رکھا ہے جو کسی صورت منظور نہیں، دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار ڈاکٹر عاصم کو سخت سزا دی جائے۔واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم پر اپنے اسپتال میں رعایتی نرخ پر دہشت گردوں کے علاج کی سہولت فراہم کرنے کا الزام ہے، انہیں 26 اگست کو ایک اجلاس کے دوران گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دیا گیا تھا ، ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ڈی ایس آر عنایت اللہ کی مدعیت میں ڈاکٹرعاصم کے خلاف نارتھ ناظم آباد تھانے میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔
ڈاکٹر عاصم کی بریت ،رینجرز کے وکیل نے بھانڈہ پھوڑ دیا،آج بڑا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اللہ سے خوش قسمتی مانگو
-
ملک بھر میں عیدالاضحی پر گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، باپ، تین بیٹے اور بیٹی جاں بحق
-
جسپریت بمراہ نے ٹی 20 کی تاریخ کا ناپسندیدہ اور منفرد ریکارڈ بنا لیا
-
بھانجی سے زیادتی مقدمے میں نامزد ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
-
ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کو کیا کچھ دیا؟ ارشاد بھٹی کا بڑا دعویٰ
-
ماہانہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیو آر کوڈ کے ذریعے سبسڈی کیسے حاصل کریں؟ طریقہ...
-
کیا تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات 15 جون سے ہوں گی؟ طلبا کے لئے نئی خبر آگئی
-
فریج کے بغیر قربانی کا گوشت محفوظ رکھنے کا زبردست طریقہ
-
بھارت میں رواں ماہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں چوتھی بار اضافہ کردیاگیا
-
پاکستان بھر سے اندرون اور بیرونِ ملک کی 83 پروازیں منسوخ، وجہ سامنے آگئی
-
غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کی خواہش، درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ
-
مومنہ اقبال نے حمزہ حبیب سے نکاح کرلیا
-
بنگلادیش کا بڑا فیصلہ، پاسپورٹ پر دوبارہ ”سوائے اسرائیل” لکھنے کا اعلان



















































