لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )میں کھلاڑیوں کے انتخاب کا مرحلہ میں کھلاڑیوں کی بے توقیری کے واقعات بھی سامنے آگئے۔ میڈیا رپورٹ پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کے انتخاب کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے تاہم اس پہلے مرحلے کے اختتام پر حیران کن طور پر قومی ٹیم کے کامیاب ترین ٹی ٹونٹی باو¿لرز میں سے ایک عمر گل پر کسی فرنچائز نے نظر کرم نہیں کیا جس پر وہ تقریب چھوڑ کر ناراض ہو کر واپس چلے گئے جب کہ سینئر بلے باز یونس خان اور محمد حفیظ کو بھی کسی فرنچائز نے نہیں خریدا۔