اسلام آباد(نیوزڈیسک)پارلیمنٹ ہاوس کے دورہ کے دوران پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا عوام کے مسائل کا حل صرف پارلیمنٹ اور جمہوریت میں ہے۔ پارلیمنٹ کو اپنی بالا دستی تسلیم کرانا ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا پارلیمنٹ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت کو مکمل سپورٹ فراہم کرنا ہو گی اور ہمیں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اس کے مائنڈ سیٹ کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور ماضی کی غلطیوں سے بھی سبق سیکھنا ہو گا۔ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل درآمد ہونا چاہئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے پارلیمانی سکیورٹی کمیٹی ہونی چاہیے۔ بلاول بھٹو زرداری کی پارلیمنٹ ہاو¿س آمد پر اعتراز احسن، شیریں رحمان اور نیئر بخاری نے استقبال کیا۔