اسلام آباد (آئی این پی)ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہاہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے قریبی اور برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک ایک دوسرے سے مختلف شعبوں میں تعاون کرتے ہیں،پاکستان 34ممالک کے اس اتحاد کا حصہ ہے،جو سعودی عرب کی قیادت میں بنایا گیا ،قوم اب پہلے سے زیادہ متحرک ہے، ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، اے پی ایس شہداءکے والدین کے حوصلے کو سراہتے ہیں۔وہ جمعرات کو یہاں ہفتہ وارمیڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ پاکستان 34ممالک کے اس اتحاد کا حصہ ہے،جو سعودی عرب کی قیادت میں بنایا گیا ہے،یہ اتحاد دہشت گردی کو ختم کرنے کےلئے بنایا گیا ہے،پاکستان دہشت گردی کے خلاف علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، پاکستان اپنے کردار کے حوالے سے معلومات لے رہا ہے، اے پی ایس کے شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قوم اب پہلے سے زیادہ متحرک ہے، ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، اے پی ایس شہداءکے والدین کے حوصلے کو سراہتے ہیں،شہداءکے لواحقین کے دکھ درج کو سمجھتے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے قریبی اور برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک ایک دوسرے سے مختلف شعبوں میں تعاون کرتے ہیں۔