ریاض(آئی این پی)سابق صدر آصف علی زرداری سعودی حکومت کی دعوت پر دورہ کیلئے ریاض پہنچ گئے جبکہ رحمان ملک بھی ان کے ہمراہ ہیں۔بدھ کو ا نجی ٹی وی چینل کے مطابق آصف زرداری کے پاکستان آنے یا نہ آنے کا فیصلہ سعودی عرب میں ہو گا جبکہ آصف علی زرداری نے رحمان ملک کو دبئی طلب کیا تھا اور رحمان ملک ان کے ہمراہ دبئی سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوئے۔رحمان ملک نے دبئی روانگی سے قبل اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔سابق صدر سعودی عرب کی دعوت پر دورہ پر گئے ہیں جہاں ان کی اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔