نیویارک (آئی این پی )حقوقِ انسانی کی عالمی تنظیموں ایمینسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے پاکستانی وزیرِ اعظم نواز شریف سے ملک میں سزائے موت پر عمل درآمد کا سلسلہ روکنے کا مطالبہ دہرایا ۔وزیرِ اعظم کے نام ایک خط میں ان تنظیموں نے کہا ہے کہ پاکستان میں پھانسیوں کا سلسلہ قابلِ مذمت ہے جسے فوری طور پر روک دیا جانا چاہیے۔ایمینسٹی اور ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ پشاور کے آرمی سکول میں ’قتلِ عام‘ کے بعد پھانسیاں دیے جانے کا جو سلسلہ پاکستان میں شروع ہوا ہے اس کے تحت اب تک ایک برس میں 300 سے زیادہ افراد کو تختہ دار پر چڑھایا جا چکا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پشاور میں سکول پر حملے کے جیسے دلخراش واقعات یقیناً حکومت کی جانب سے سخت ردعمل کے متقاضی تھے لیکن موت کی سزاو¿ں پر عمل درآمد تشدد کی بقا کی وجہ بنتا ہے۔حقوقِ انسانی کی عالمی تنظیموں کے مطابق جن افراد کو اس عرصے میں پاکستانی حکام نے پھانسیاں دی ہیں ان میں سے اکثریت ایسے دہشت گردی کے جرائم میں سزا یافتہ نہیں تھی۔ ایک سال میں اتنی پھانسیاں پہلے ہی بہت زیادہ ہیں۔تنظیموں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر پھانسیوں کی وجہ سے پاکستان اس برس دنیا میں سزائے موت دینے والے تین بڑے ممالک میں سے ایک بن چکا ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتِ پاکستان جب تک سزائے موت ختم نہیں کرتی اس وقت تک سرکاری طور پر جیلوں میں ان سزاو¿ں کے منتظر افراد کی سزا پر عمل درآمد کا سلسلہ سرکاری طور پر معطل کیا جائے۔جنوبی ایشیا کے لیے ایمینسٹی انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر ڈیوڈ گرفتھس کا کہنا ہے کہ ’اس سے پہلے کہ مزید جانیں جائیں،حکام کو یقینی بنانا چاہیے کہ سزائے موت کے منتظر قیدیوں کو پھانسی گھاٹ بھیجنے کی مستقل کوششیں روک دی جائیں۔انھوں نے کہا کہ ’ایک سال میں اتنی پھانسیاں پہلے ہی بہت زیادہ ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ برس آرمی پبلک سکول پر طالبان کے حملے کے بعد ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت نے لائحہ عمل کا اعلان کیا تو اس کا پہلا نکتہ دہشت گردی میں ملوث افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد تھا۔
ایمینسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے نوازشریف کو ایک اور امتحان میں ڈال دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں