کراچی (نیوزڈیسک) کراچی میں رینجرز کے اختیارات کے معاملے پرحتمی فیصلہ ہوگیا۔بدھ کے روز سندھ اسمبلی نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے کے بارے میں قرارداد منظورکرلی ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق قرارداد صوبائی وزیرداخلہ سہیل انورسیال نے ایوان میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی قرارداد پیش کی اس موقع پراپوزیشن کی جانب سے شورشراباکیاگیااوراپوزیشن ارکان نے بل کی کاپیاں پھاڑدیں ۔جبکہ ایم کیوایم نے اس موقع پراجلاس کابائیکاٹ کرکے ایوان سے باہرچلے گئے جبکہ سندھ حکومت نے جوقرارداد پیش کی اس میں رینجرز کے اختیارات کومحدود کردیاگیا۔اس قرارداد کے بعد رینجرز صوبائی حکومت کی اجازت کے بغیرکسی سرکاری دفترپرچھاپہ نہیں مارسکے گی ۔اورچھاپے سے قبل وزیراعلی سندھ سے اجازت لیناپڑے گی ۔جس پراپوزیشن نے قرارداد پرتحفظات کااظہارکرتے ہوئے ایوان سے واک آوٹ کیا۔سیاسی مبصرین نے کہاہے کہ اس قرارداد سے ظاہرہوتاہے کہ اس معاملے میں سند ھ حکومت اوروفاقی حکومت میں ایک فاصلہ نظرآرہاہے اوروفاقی حکومت سندھ حکومت کے اس فیصلے پرحیران ہے ۔سپیکرنے اپوزیشن کے شورشرابے پرقراردادمنظورہونے کے بعد اجلاس کوملتوی کردیا
رینجرزکے اختیارات ،سندھ اسمبلی نے اپنافیصلہ سنادیا،وفاقی حکومت حیران
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































