جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم نواز شریف نے تقریب کے دوران اہم اعلان کردیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے سولہ دسمبر کو قومی عزم تعلیم کے دن کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے پشاور میں آرمی پبلک سکول میں شہید بچوں کی یاد میں ہونے والی مرکزی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو آج سے قومی عزم تعلیم کے دن کے طور پر ہر سال منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں آرمی شہدا یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ انہوںنے کہا یہ ایک ایسا سانحہ تھا جس نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا۔ انہوں نے کہا اس سانحہ کی خبر ملتے جیسے ہی پشاور روانہ ہوا تو ذہن میں خیال آ رہا تھا کہ انسانوں کا مکالمہ ان سے ہی ہو سکتا ہے جو انسانوں کی زبان سمجھتے ہیں۔ اور پھر ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم اپنے بچوں کے لہو کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔ انہوں نے کہا اس سانحہ کے فوری بعد فوجی و سیاسی قیادت ایک جگہ بیٹھی۔ انہوں نے کہا اس وقت میں نے کہا کہ غیر معمولی حالات غیر معمولی اقدامات کا تقاضا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا پھر ہم نے آئینی ترمیم کی فوجی عدالتیں بنائیں، نیشنل ایکشن پلان بنایا اور آپریشن ضرب عضب شروع کیا۔ انہوں نے کہا آپریشن ضرب عضب کے ہر معرکے میں شہید بچوں کا لہو بول رہا ہے۔ انہوں نے کہا اس مقدس لہو کی ایک ایک بوند ہمارے ارادوں میں موجود ہے۔ ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہیے ، ان کی پناہ گاہیں اور ان کے ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا پورے ملک میں امن ہو گا۔ تعلیم کے دشمن انسانیت کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا دہشت گردی پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ توانائی بحران پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا ہم اپنی نئی نسل کو ایک روشن پاکستان دیں گے اور ان کو وہ پاکستان لوٹائیں گے جس کا خواب قائد و اقبال نے دیکھا تھا یہاں بارود کا دھواں نہیں ہو گا۔ انہوں نے کا سانحہ پشاور کا المیہ ہمیں چھلنی ضرور کر گیا لیکن اس المیے نے ہمیں اتفاق و اتحاد کی لڑی میں پرو دیا۔ انہوں نے کہا یہ دن ہمارے لئے روشنی کا منار بنے گا اورا س کی کرنوں میں ہمارے معصوم بچوں کا لہو قیامت تک ہمیں روشنی دے گا۔ پاک فوج نے راحیل شریف کی قیادت میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید بچوں کے والدین کو یہ بات ضرور یاد رکھنی چاہئے کہ ان کے بچوں کے لہو نے پاکستان کی ایک سمت متعین کر دی ہے –



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…