جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

سانحہ اے پی ایس : مرکزی تقریب پشاور میں جاری، پوری سیاسی و عسکری قیادت شریک

datetime 16  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک)سانحہ اے پی سی کی مرکزی تقریب آرمی پبلک اسکول پشاور میں جاری ہے ، جس میں وزیر اعظم نواز شریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت ملک کی سیاسی و عسکری قیادت شریک ہے، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس سے قبل سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہدا کے اہل خانہ اور دیگر لواحقین اپنے پیاروں کی تصاویرکے ساتھ تقریب شریک ہوئے ،ان کی آمد پر وزیراعظم نوازشریف ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت تمام شرکا کھڑے ہوگئے۔وزیراعظم ،آرمی چیف اور ان کی اہلیہ نے شہدا کے لواحقین کو فرداً فرداً خوش آمدیدکہا،تقریب میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق ،اے این پی کے رہنما غلام بلورسمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما شریک ہیں۔تقریب میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار ،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،وزیر دفاع خواجہ آصف ،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک ،گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب ،وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی شریک ہیں۔سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی یاد میں لاہور میں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی ، تمام ٹریفک سگنلز ریڈ کرکیسائرن بجائے گئے اور ٹریفک روک دی گئی۔سانحہ کی یاد میں اور شہدا و اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پنجاب ،سندھ ،بلوچستان ، خیبر پختونخوا کے تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل ہے، جبکہ دارالحکومت اسلام آباد میں اسکولوں اور کالجوں میں شہدائے اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…