راولپنڈی(نیوز ڈیسک) راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں ایان علی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے کی۔ کسٹم حکام کی جانب سے عدالت میں 10 گواہ پیش کئے گئے۔ ایان علی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ مصروفیت کے باعث ایان علی آج کسٹم عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں۔ ایان علی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ای سی ایل سے نام کے اخراج کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی ہے، اس لئے ایان علی آج پیش نہیں ہو سکتی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 23دسمبر تک ملتوی کر دی۔