راولپنڈی ( آئی این پی ) راولپنڈی کے علاقے مریڑ چوک کے قریب22سالہ نوجوان چلتی ٹرین کے ساتھ سیلفی بناتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بےٹھا۔ ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو راولپنڈی کے علاقے مریڑ چوک کے قریب 22سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا ۔ذرائع نے نوجوان کی شناخت جمشید کے نام سے کی ہے جو ریلوے ملازم تھا اور راولپنڈی کے علاقے میلاد نگر ڈھوک رتہ کا رہائشی تھا ، نوجوان چلتی ٹرین کے ساتھ سیلفی بنانے کے لیے پٹڑی کے درمیان میں کھڑا تھا کہ تیز رفتار ٹرین نے کچل دیا ۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ز اسپتال منتقل کر دی گئی۔