خیبرایجنسی (آن لائن ) پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کی وادی تیراہ کے علاقو ں لوکی خیل اور راج گال میں سکیوڑی فورسز کی فضائی کارروائی میں 8دہشت گرد ہلاک متعدد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ 2مشتبہ ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں ہلاک اور زخمی دہشت گردوں کا تعلق کالعد م تنظیموں لشکر اسلام اور تحریک طالبان سے ہے ۔ ۔میڈیار پورٹس کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب وادی تیراہ کے علاقوں لوکی خیل اور راج گال میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع پر 2مشتبہ ٹھکانوں پر کارروائی کی ہے جسمین 8دہشت گرد ہلاک ہو گے ہیں،جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے جیٹ طیاروں کی شیلنگ سے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں ہلاک اور زخمی دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر اسلام اور تحریک طالبان پاکستان سے ہے ، کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے زمینی آپریشن کیا اور زخمی دہشت گردوںکو اپنی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ شدت پسندوں کے ٹھکانوںسے بھاری مقدار میں برآمد ہونے والا اسلحہ گولہ بارود بھی سکیورٹی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔ سکیورٹی فورسز نے کی مزید نفری کو علاقے میں طلب کر لیا گیا ہے اورر مختلف علاقوں میں زمینی آپریشن تیز کر دیا گیا ہے ۔