اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی نے اعلان کیاہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو وطن واپسی سے کوئی روک سکتا ہے نہ کسی نے روکا وہ 27دسمبر کو پاکستان واپس آرہے ہیں۔پےر کو پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27دسمبر کو بینظیربھٹو شہید کی برسی ہے۔ اس موقع پر سابق صدر ملک میں آرہے ہیں وہ نوڈیرو میں برسی کی مرکزی تقریب میں شرکت کرینگے۔ ان کی وطن واپسی کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔