جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

بر ے کام کا براا نجام،کچھ کی جان بخشی

datetime 15  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتا ن/بہاولپور /گجرات /میانوالی (آئی این پی )بہاولپور،ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں قتل کے 8مجرموں کو تختہ دار پرلٹکادیاگیا جبکہ دیگر شہروں میں 4مجرموں کی پھانسی عدالتی حکم امتناع اور راضی نامہ کے بعد روک دی گئی،مجرمان کو تختہ دارپر لٹکائے جانے کے دوران جیلوں کی سیکورٹی سخت رہی ۔منگل کو میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل جیل ملتان میں قتل کے2 مجرموں کو پھانسی دی گئی۔ مجرم منظور حسین نے2003ء میں خلع طلب کرنے پربیوی کو قتل کردیا تھا۔دوسرے مجرم محمد طاہر نے2003ء میں ایک شخص کو قتل کیاتھا،تیسرے مجرم عبدالوحید کی پھانسی راضی نامہ کے بعد روک دی گئی۔بہاولپورکی نیو سینٹرل جیل میں قتل کے دو مجرموں کوتختہ دار پر لٹکادیا گیا۔ مجرم عزیز الرحمان نے2002ءمیں 3افراد کو معمولی تنازع جبکہ مجرم اختر علی نے2002ءمیں ڈکیتی کےدوران مزاحمت پر ایک خاتون کو قتل کیا تھا۔ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قتل کے دو مجرموں کو پھانسی دی گئی۔مجرم محمد اعظم اور مختاراحمد نے2004ء میں جائیداد کے تنازع پرمیاں بیوی کو قتل کیا تھا۔اس کے علاوہ ڈیرہ غازہ خان اور اٹک کی سینٹرل جیل میں قتل کے 2مجرموں محمد اقبال اور زاہد محمود کو پھانسی دی گئی۔ڈیرہ غازی خان سینٹرل جیل میں مجرم سعید احمد کی پھانسی راضی نامہ ہوجانے کے بعد جبکہ میانوالی اور گوجرانوالہ سینٹرل میں مجرموں گل جہاں اور قیصر عباس شاہ کی پھانسی پر عمل عدالتی حکم امتناع کے بعد روک دیا گیا۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…