اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خا ن نے کہاہے کہ کچھ لوگوں نے اپنی غلط کاریاں چھپانے کے لئے لئے سندھ اور پاکستان کی سیاست کو ڈھال بنا رکھا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کئی سالوں سے سندھ کے وسائل پر قابض لوگ اسے دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں حج اور عمرے کے حوالے سے بدترین کرپشن ہوئی۔ چودھری نثار کا مزید کہنا تھا کہ اپنے کردار کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کرنا چاہتا تاہم انہیں لیکچر سنانے والی شخصیت کی ڈھائی سالہ کارکردگی اور کردار بیان کروں تو وہ منہ چھپاتے پھریں گے۔انہوں نے کہاکہ میں کبھی بھی پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں ان کے وزیراعظم کے پاس کسی بھی کام کے لئے نہیں گیا۔انہوں نے کہاکہ سابق دورحکومت میں جوکچھ ہوتارہاوہ سب کے سامنے ہے اوراب وہی لوگ رینجرز پرتنقید کررہے ہیں وہدری نثار نے کہاہے کہ کراچی آپریشن صوبائی نہیں بلکہ وفاقی حکومت نے شروع کیا ،سندھ پر کوئی ادارہ یا وفاقی حکومت حملہ آور نہیں ہے،لیکچر دینے والوں کی کارکردگی بیان کرو تو منہ چھپاتے پھرتے ہیں ۔ چوہدری نثار کا کہناہے کہ سندھ پر کوئی ادارہ یا وفاقی حکومت حملہ آور نہیں ہے بلکہ حملہ آور وہ ہیں جو کئی سالوں سے سندھ کے وسائل پر قابض ہیں اور صوبے کے وسائل اور دولت کو دیمک کی طرح کھارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گیس کمپنیوں سے پی آئی اے تک کی کارستانیوں پر کتابیں لکھی جاسکتی ہیں ،کوئی ادارہ جواب طلبی کرے تو سندھ پر حملے سے تشبیہ دی جاتی ہے ۔وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ کچھ لوگوں نے اپنی غلطیاں چھپانے کیلئے پاکستان کی سیاست کو ڈھال بنا رکھاہے ،نیب وفاقی حکومت کی ہدایت پر کارروائی نہیں کرتا یہ ایک خود مختار ادارہ ہے ۔چوہدری نثار کا کہناتھا کہ کراچی آپریشن صوبائی حکومت میں نہیں بلکہ وفاقی حکومت نے شروع کیا ۔