جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

عمران خان نے بڑا دعویٰ کردیا،حکومت میں آنے پر وعدہ بھی کر ڈالا

datetime 14  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شانگلہ(آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کا جیسا بلدیاتی نظام کسی دوسرے صوبے میں نہیں ، پنجاب اور سندھ میں اختیارات وزراءاعلیٰ کے پاس ہیں بہتر بلدیاتی نظام آنے تک گاﺅں کی سطح پر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں اور نہ ہی تبدیلی آ سکتی ہے ، اقتدار میں آ کر پنجاب اور سندھ کو بھی نچلی سطح تک اختیارات دیں گے،ان خیا لات کا اظہارا نہوں نے پیر کے روز شانگلہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا عمران خان نے کہا کہ شانگلہ کی عوام باشعور ہیں اور وہ اچھے برے کی پہچان رکھتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جب تک بلدیاتی نظام گاﺅں کی سطح پر درست نہیں ہو گا بہترین فیصلے نہیں ہو سکتے اور ہم پشاور میں بیٹھ کر گاﺅں کے لوگوں کے فیصلے نہیں کر سکتے ،یہاں کے لوگوں کو خود اپنے فیصلے کرنے ہونگے اور عوام تک اقتدار کے ثمرات پہنچانے ہونگے ، عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے منشور میں وعدہ کیا تھا کہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کریں گے جو ہم نے پورا کر دیا ہے خیبر پختونخوا میں سب سے پہلے بلدیاتی انتخابات کرائے اور اختیارات وزیراعلیٰ سے لے کر عوام کو منتقل کر دئیے ،خیبر پختونخوا کی عوام اب اپنے فیصلے خود کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آ کر سندھ اور پنجاب میں بھی اقتدار عوام کی دروازے تک پہنچائے گی ۔ عمران خان نے کہا کہ ہم پنجاب اورسند ھ کے بلددیاتی نظام کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادار کریں گے اور اقتدار سے باہر رہے کر نو منتخب ناظمین اور دیگر بلدیاتی نمائندوں کے حقوق کے لیے جد و جہد کریں گے ،عمران خان نے بلدیاتی نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی نمائندے پنجاب اور سندھ کے جابر حکمرانوں سے ڈریں مت میں انکی پشت پر کھڑا رہوں گا عوام کے حقوق کی آواز ہر فورم پر بلند کرتے رہیں اوران جابر حکمرانوں سے عوام کو حقوق دلائیں ، انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی نمائندو ں نے میرا ساتھ دیا تو ہم انکو وزراءاور ممبران اسمبلی کے پیچھے بھاگنے نہیں دیں گے بلکہ وزراءاور ممبران اسمبلی ان نمائندوں سے اپنے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کریں گے ، عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے بعد مجبور ہو کر انتخابات کرائے ، لیکن وہ ابھی تک دلی طور پر اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے پر راضی نہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…