لاہور(نیوز ڈیسک)سکیورٹی اداروں کی پنجاب یونیورسٹی میں کارروائی، کالعدم تنظیموں سے راوبط کے شبہ میں پنجاب یونیورسٹی کے دو پروفیسرز کو حراست میں لے لیا گیا۔ پروفیسر عامر سعید اور پروفیسر عمر نواز کو کالعدم تنظیم سے رابطوں پر حراست میں لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر عطا غالب پہلے ہی سیکیورٹی اداروں کی حراست میں ہیں۔پروفیسر عطا غالب کو کالعدم تنظیم حزب التحریر سے تعلق کی وجہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔ سیکیورٹی اداروں نے ایک طالب علم کو بھ حراست میں لیا ہے اس کا تعلق بھی کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے ۔