لاہور(نیوز ڈیسک) لاہو ہائی کورٹ نے صدر ممنون حسین کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ میں صدرممنون حسین کو نااہل قراردلوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ سود کو جائز قرار دینے کے بعد ممنون حسین آئین کے تحت منصب کےلئے نا اہل ہوگئے ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ صدر ممنون حسین نے تقریب میں سودکو جائز قرار دینے کی بات کی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ کے روبرو صدر مملکت کے بیان کی سی ڈی پیش کی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ نے صدر ممنون حسین کےخلاف درخواست مسترد کردی –