جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم نواز شریف اہم مشن پر پڑوسی ملک روانہ

datetime 14  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد نوازشریف دو روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف آج سے شروع ہونے والی چین کے شہر ڑن چیو میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے علاوہ پاکستان، افغانستان، بیلاروس، بھارت، ایران اور منگولیا کے سرکاری رہنما مبصر کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ اقوام متحدہ کے ایشیا اور بحرالکاہل کے لئے معاشی اور سماجی کمشن سمیت عالمی تنظیموں کے نمائندے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم کے نمائندے اور ایشیا میں اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق کانفرنس کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن بننے کیلئے متعلقہ طریقہ کار مکمل کر رہا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے مبصر ریاست کے طور پر پاکستان علاقائی امن، سلامتی اور ترقی کیلئے کردار ادا کر رہا ہے۔ نوازشریف اپنے چینی ہم منصب لی کی چیانگ کے ساتھ ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے جن میں وزیراعظم محمد نوازشریف، قازقستان کے وزیراعظم کریم مسیموف، کرغزستان کے وزیراعظم تیمرسری یوف، روسی وزیراعظم دیمتری میدیدوف، تاجک وزیراعظم گوہر رسول زودہ اور ازبکستان کے اول نائب وزیراعظم رستم عزیموف شامل ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا قیام 2011 میں عمل آیا جس کے رکن ممالک میں چین، روس، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں پاکستان کو اوفا میں 2015 میں ہونے والے ریاستوں کے سربراہان کے اجلاس کی روشنی میں شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن بننے کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں معیشت، تجارت، ٹرانسپورٹ اور عوامی سطح پر تبادلوں میں تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کے سب سے اہم ایجنڈا میں علاقائی تعاون کو فروغ دینا اور روابط میں اضافہ کرنا ہے۔ آئندہ سربراہ اجلاس میں پاکستان اور بھارت کو مستقل رکنیت دی جائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…