پشاور(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے انٹرنیٹ کنکشن برائے براڈ بینڈ وائی فائی اورڈی ایس ایل کے لیے بائیو میٹرک لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انٹرنیٹ کے کنکشن کے حصول کے لیے بائیو میٹرک کی شرط نہ ہونے کی وجہ سے ایک ہی نام پرکئی کنکشن کام کر رہے ہیں جن کی کوئی تصدیق نہیں ہے کہ آیا یہ صارف کے اپنے نام پرہے یا ان کا غلط استعمال ہو رہا ہے یا مذکورہ صارف بیرون ملک جا چکا ہے یا وفات پا چکا ہے اور انٹرنیٹ کنکشن ان کے پڑوسی یا افغان مہاجرین استعمال کررہے ہیں جس کی روک تھام کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دی جا رہی ہے۔