اسلام آباد (نیوزڈیسک)اہم ترین عالمی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت،نوازشریف کے خاص دورے کی تیاریاںمکمل،وزیراعظم محمد نواز شریف (آج)14 اور(کل) 15 دسمبر کو چین کے شہر ژن چیو میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا قیام 2011ءمیں عمل آیا جس کے ممبر ممالک میں چین‘ روس‘ کازکستان‘ کرغستان‘ تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔ پاکستان کو اوفا میں 2015ءمیں منعقد ہونے والے ریاستوں کے سرابراہان کے اجلاس کی روشنی میں شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکں بننے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن بننے کیلئے متعلقہ طریقہ کار مکمل کر رہا ہے ۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے مبصر ریاست کے طور پر پاکستان علاقائی امن‘ سلامتی اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف اپنے چینی ہم منصب لی کی چیانگ کے ساتھ ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔