جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

اہم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میری سٹی (آن لائن) ترکمانستان میں تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے‘ گیس پائپ لائن منصوبے کی سنگ بنیاد رکھنے کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف میزبان ملک کے صدر قربان علی‘ افغان صدر اشرف غنی اور بھارت کے نائب صدر محمد ہامد انصاری نے شرکت کی ہے۔ تاپی گیس لائن منصوبہ ترکمانستان‘ افغانستان اور بھارت پر مشتمل ہے، سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ دن انتہائی اہمیت کا حامل کہ تاپی منصوبہ اس خطے کی ترقی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا ،منصوبہ ترکمانستان کے قدرتی وسائل جنوبی ایشیاءتک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گا،منصوبہ چاروں ملکوں کے قائدین کی بھرپور کوششوں کا نتیجہ ہے تاپی منصوبہ تمام ممالک کے سربراہوں کی سیاسی بصیرت کا مظہر ہے، انہوں نے مزید کہا کہ تاپی منصوبہ پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے، توانائی سے متعلق تمام منصوبے ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہیں، تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطے میں امن اور تجارت کے فروغ کا ذریعہ بنے گا،دوسری طرف افغانستان کے صدر اشرف غنی نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد تاریخی موقع ہے، پاکستان اور ترکمانستان کی قیادت کی وجہ سے منصوبے کا آغاز ممکن ہوا ہے، تاپی منصوبے نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ خطہ بہت کچھ کر سکتا ہے صرف توجہ کی صرورت ہے،افغان صدر کا مزید کہنا تھا کہ ترکمانستان پاکستان اور افغانستان میں مفاہمت کی یادداشت ہے‘ مفاہمت کے تحت ترکمانستان کے راستے افغانستان‘ پاکستان کو بجلی فراہم کرے گا، منصوبہ خطے کی معاشی صورتحال بدل دے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…