جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کی پھر حکومت پر چڑھائی،خوب برسے

datetime 13  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارا چنار میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورا پاکستان ایک پیج پر ہے،فیصلہ کر لیا کہ پاکستان سے دہشتگردی ختم کر کے ملک میں امن قائم کرنا ہے،ہماری حکومت کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالتی ہے تووہ سٹے آرڈر لے آتے ہیں، ہماری حکومت کسی کرپٹ آدمی کو نہیں چھوڑے گی،پیسے کے پیچھے بھاگنے والی سوچ کبھی بڑآدمی نہیں بناسکتی ، پاکستان کو سبز پاکستان بنائیں گے۔وہ اتوارکو پشاور میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی صدسالہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے پاراچنار میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سارا پاکستان ایک پیج پر ہے،ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی ختم کرنی ہے اور ملک میں امن قائم کرنا ہے،کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالتے ہیں تووہ سٹے آرڈر لے آتے ہیں لیکن اب ہماری حکومت کسی کرپٹ آدمی کو نہیں چھوڑے گی۔ عمران خان نے کہا کہ مہنگی گھڑیاں اور ڈیزائنر کپڑے پہننے والے بڑے آدمی نہیں بن سکتے،پیسے کمانے والی سوچ کبھی بڑی نہیں ہوسکتی،عظیم انسان بننے کیلئے اچھی سوچ ضروری ہے،ساڑھے 3 ارب عوام کی دولت 80 امیرلوگوں کے پاس ہے،دنیا کی تاریخ کسی امیر آدمی کو نہیں جانتی،بڑے محلات بنانے والوں کو دنیا یا دنہیں رکھتی،دنیا انسانیت پر دولت خرچ کرنے والوں کو یاد رکھتی ہے،دنیا میں آنے کا مقصد اللہ کی زمین پر انصاف کا نظام قائم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ایک نیا پاکستان بنائیں گے ، ہمارا مقصد ہونا چاہیے کہ جب ہم دنیا سے جائیں تو غربت ختم کرکے جائیں۔ تعلیم برے وقت کا مقابلہ کرنا سکھاتی ہے،کبھی بھی ڈرنا نہیں اور اپنے خوف پر قابو پانا ہے۔عزت اللہ دیتا ہے انسان کسی کو عزت نہیں دے سکتا۔بڑے خواب کی تعبیر میں مشکلات آتی ہیں ،لوگوں نے کہا کہ 2 پارٹی سسٹم میں تیسری پارٹی نہیں آسکتی، لوگوں نے کہا کہ پاکستان میں کینسر ہسپتال نہیں بن سکتا لیکن ہم 29 دسمبر کو شوکت خانم ہسپتال پشاور کا افتتاح کریں گے،کچھ بڑاکرنے کیلئے بڑے خواب ہونے چاہئیں۔عمران خان نے کہا کہ 2018 تک خیبر پختونخوامیں ایک ارب درخت لگائیں گے اور پاکستان کو سبز پاکستان بنائیں گے، خیبر پختونخوا میں تعلیم اور صحت کا نظام درست کریں گے اور لوگوں پر پیسہ خرچ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…