جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

اپوزیشن لیڈر نے چوہدری نثار کو چیلنج کردیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (آئی این پی )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز اختیارات سے متعلق حکومت سے کوئی جنگ نہیں چھیڑی ،وزیر داخلہ 15دن کسی کی حراست میں رہیں تو ہر جرم قبول کر لیں گے ،تمام معاملات بیٹھ کر حل کیے جا سکتے ہیں ، وزیر اعظم کو کہا تھا کہ آستین کے سانپ آپ کو نقصان پہنچائیں گے ،صوبے وفاق کی اکائیاں ہیں ، ایک اکائی کو بھی ہلایا گیا تو عمارت گر جائے گی ، پڑوسی ملک دھمکیوں پہ دھمکی دے رہا ہے ،ہمار سیاستدان ان کے ساتھ تصاویر بنا رہے ہیں ، کرپشن کے خلاف نیا قانون بنانا چاہئے ،پیپلز پارٹی حمایت کرے گی ۔وہ اتوار کو سکھر میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ایک شخص کے معاملے کو اچھالنا مناسب نہیں ،یہ قانون کا معاملہ ہے ، کرپشن کے خلاف نیا قانون بنانا چاہئے ، کرپشن کے خلاف نیا قانون اسمبلی میں آیا تو پیپلز پارٹی نافذ کرانے میں آگے ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک دھمکیوں پہ دھمکی دے رہا ہمارے سیاستدان ان کے ساتھ تصاویر بنا رہے ہیں ، بھارتی حکومت سے دعوت مانگنا اچھی بات نہیں کچھ اپنی عزت ، انا اور وطن کا خیال کرنا چاہئے ،پڑوسی ممالک ساتھ تعلقات برابری کی سطح پر ہونے چاہئیں ۔خورشید شاہ نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کے لیے رینجرز نے اچھا کام کیا ، رینجرز کے اختیارات کے متعلق کوئی اختلاف نہیں ہے ، کرپشن کی تحقیقات کے لیے وفاقی ادارے اور محکمہ اینٹی کرپشن موجود ہے ، تمام ادارے قانون کے مطابق حدود میں رہ کر کام کریں ،صرف ایک صوبے کو پکڑا ہوا ہے ،فیڈریشن کے ساتھ کھیل کھیلا جارہا ہے ،سندھ کو نشانہ بنایا جارہا ، کیا باقی صوبے کرپشن سے پاک ہیں ، اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا ہے ان کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ،صوبے وفاق کی اکائیاں ہیں ، ایک اکائی کو بھی ہلایا گیا تو نقصان ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ رینجرز اختیارات کے متعلق وفاق سے کوئی جنگ نہیں چھیڑی لیکن کیا پنجاب میں دہشتگردی ختم ہو گئی ہے ، میاں صاحب سے کہا تھا کہ آستین کے سانپ ہی آپ کو نقصان پہنچائیں گے ،کون نہیں جانتا کہ دھرنے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا ،وزیر داخلہ 15دن کے کسی کی حراست میں رہیں تو وہ بھی ہر جرم قبول کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ برابری کی بنیاد پر ساتھ چلیں گے دباﺅ پر نہیں ، رینجرز کے اچھے کاموں پر پانی نہ پھیریں ، کراچی میں دہشتگردی اور جرائم کے خاتمے کے لیے رینجرز نے اچھا کام کیا ہے ، پیپلز پارٹی ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ چاہتی ہے ،وزیر اعظم نواز شریف کے دورے پاکستان پر ان سے بات کروں گا ، تمام معاملات بیٹھ کر حل کیے جا سکتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…