اسلام آباد (آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے درمیان نئی احتجاجی تحریک کے لئے رابطہ ہوا ہے اور بیرون ملک سے واپسی پر عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان ملاقات ہونے کا امکان ہے جس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال ہو گا۔ عوامی تحریک کے قریبی ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری 22 دسمبر کو ملک واپس پہنچیں گے اس دوران ان کی واپسی سے قبل ہی عوامی تحریک کی مرکزی مجلس عاملہ نے عمران خان سمیت دیگر رہنمائوں سے ڈاکٹر طاہر القادری کی ملاقات بارے پیشگی معاملات طے کر لئے ہیں اور عمران خان’ چوہدری شجاعت حسین’ پرویز الٰہی’ شیخ رشید احمد’ حامد رضا سمیت کئی اہم رہنمائوں سے ملاقات ہو گی جس میں ملک میں جاری سیاسی بحران اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال ہو گا۔