جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے پاکستان میں انعقادکا مشورہ کس نے دیا؟پتہ چل گیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(آئی این پی )امریکی پبلک سیکٹر کی نائب صدر کیٹ نیومین نے دعویٰ کیا ہے کہ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے انعقاد کا مشورہ امریکی صدر کا تھایہ مشورہ انہوں نے پاکستانی و بھارتی وزرائے اعظم کو پیرس میں موسمی تبدیلیوں کے موضوع پر ہونے والی حالیہ عالمی کانفرنس کے موقع پر دیا۔کیٹ نیو مین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس مشورے کے فوری بعد نریندر سنگھ مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے مختصر ملاقات کی تاہم بعد میں یہی مختصر ملاقات دونوں ممالک کے درمیان جامع مذاکرات شروع کرنے کے معاملے پر پڑی برف پگھلنے کا سبب بنی۔کیٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشورے کا مقصد خطے میں قیام امن ہے۔ ان کے خیال کے مطابق پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات میں بھارت کو افغانستان تک براستہ پاکستان سڑک کے ذریعے رسائی پر بات چیت کی گئی۔کیٹ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے تجارت اور ترقی کی رفتار کو تیز کرنا ہوگا۔کیٹ نیومیننے یہ اعتراف بھی کیا کہ امریکی صدر بارک اوبامہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روس اور ترکی کے اختلافات ختم کرانے کے بھی خواہاں تھے مگر روسی صدر پوٹن ترکی سے بات چیت پر رضامند نہیں ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…