نئی دہلی (نیوزڈیسک )بھارتی وزیراعظم نریندرامودی اورپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خا ن کے درمیان بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی میں ملاقات ہوئی ہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق عمران خان نے نرنیدرامودی سے ملاقات کی تصدیق کی ہے ۔جبکہ بھارتی ترجمان وزارت خارجہ نے کہاکہ عمران خا ن نے بھارتی وزیراعظم کودورہ پاکستان کی دعوت دی ہے ۔جبکہ تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات پربات چیت ہوئی ہے . بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی درخواست پر ان سے ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک بھارت تعلقات کی بحالی کیلئے ہونے والی پیش رفت کو خوش آئند قرار دیا۔ دوستانہ ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں پاک بھارت کرکٹ سیریز سمیت اہم ایشوز پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان نے بھارتی وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ دوسری جانب شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات انتہائی خوش آئند رہی۔۔