اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری ، الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں رہنماﺅں کو کراچی میں ریلی نکالنے پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں ۔ تحریک انصاف چیئرمین اور سراج الحق کو 7 روز میں الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرانے کیلئے کہا گیا ہے ۔