کراچی(نیوز ڈیسک) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو 7 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا . واضح رہے کہ عاصم حسین کے خلاف زمینوں پرقبضوں سمیت اختیارات کے ناجائز استعمال کا بھی الزام ہے جبکہ نیب نے دعویٰ کیا ہے کہ عاصم حسین کےخلاف دستاویزی ثبوت بھی موجود ہیں۔نیب نے عدالت سے عاصم حسین کی 15 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت نے 7 روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کو نیب کے حوالے کر دیا