ملتان(نیوز ڈیسک )سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی دوبارہ گنتی میں بھی ہار گئے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق زاہد بہار ہاشمی کو بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے لیاقت شاہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم انہوں نے ہار قبول کرنے سے انکار کر دیا اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا۔ دوبارہ گنتی کی گئی تو اس میں بھی زاہد بہار ہاشمی ہار گئے ہیں۔