راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان میں شاہین تھری میزائل کاکامیاب تجربہ کیا ہے ، آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین تھری بیلسٹک میزائل زمین سے زمین تک مار کرنیوالا میزائل ہے ، تجربے کے دوران میزائل نے کامیابی سے ہدف کونشانہ بنایا ، شاہین 3 میزائل ہر قسم کے ہتھیار کیساتھ 2 ہزار 750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بناسکتاہے ۔