اسلام آباد(نیوزڈیسک) نواز شریف نے ماڈل کالج برائے خواتین چک شہزادکو ڈگری کالج بنانے اور سکولوں ، کالجوں کے لیے خصوصی بسیں چلانے کا اعلان کردیا۔ اپ گریڈیشن پروگرام کے تحت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کاکہناتھاکہ تعلیمی اصلاحات پروگرام کو ملک کے کونے کونے میں لے جائیں گے جس سے تعلیم کے معیار میں بہتری آئی گے ، ایک ماہ قبل مریم کو اسلام آباد کے سکولوں کی حالت زاردیکھنے کو کہاتھااور یہ ایک تجربہ ہے۔انہوں نے کہاکہ پینے کا صاف پانی ، کھیلوں کے گراونڈ ، لائبری کی سہولیات اور کمپوٹروسائنس لائبریریاں بھی پروگرام کا حصہ ہیں ، عمارتوں کے ساتھ تعلیمی نظام کو بھی جدیدبنیادوں پر استوار کریں گے ، اساتذہ کی کمی کو پورا کریں گے اور تربیت دیں گے۔ ماہراساتذہ کی بھرتی سوفیصد میرٹ پرہوگی۔وزیراعظم نے کہاکہ اعلیٰ تعلیم مریم نواز سمیت پاکستان کے ہر بچے کا حق ہے اور حکومت اس حق کو بچوں تک پہنچائے گی