جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

نیا وزیر اعلیٰ بلوچستان کون ہوگا؟حتمی فیصلہ سامنے آگیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم نوا زشریف نے مری معاہدے کے تحت مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر سردار ثناءاللہ زہری کو ڈاکٹر عبدالمالک کی جگہ نیا وزیر اعلیٰ بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے جس کا باضابطہ اعلان بہت جلد کر دیا جائیگا۔ آئندہ 3 رو ز کے اندر ڈاکٹر عبدالمالک اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے جس کے بعد بلوچستان اسمبلی کا اجلاس طلب کر کے سردار ثناءاللہ زہری کو نیا و زیر اعلیٰ منتخب کرایا جائیگا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر میر حاصل بزنجو نے رابطہ کرنے پر اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ وزیر اعظم نے مری معاہدے پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے اور بہت جلد ڈاکٹر عبدالمالک اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیں گے اور مسلم لیگ (ن) کا نیا وزیر اعلیٰ منتخب کرایا جائیگا۔ میر حاصل بزنجو نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے صدر محمود خان اچکزئی اور ان کی وزیر اعظم نواز شریف سے اہم ملاقات ہوئی جس میں مری معاہدے پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دریں اثناءزرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی نے وزیر اعظم نوا زشریف کو اپنی سفارشات پیش کی تھیں جن میں یہ کہا گیا تھا کہ اگر مری معاہدے پر عملدرآمد نہ کیاگیا تو اس سے مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں لہذا معاہدے پر عملدرآمد کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے جمعرات کی صبح ہی وزیر اعظم سے اہم ملاقات کی جس کے بعد وزیر اعظم نے ڈاکٹر عبدالمالک ‘ میر حاصل بزنجو اور محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی اور ان سے مری معاہدے پر عملدرآمد کے معاملہ پر بات چیت کی جس کے بعد وزیر داخلہ کی سربراہی میں قائم کابینہ کمیٹی نے وزیر اعظم سے ملاقات کی جس میں وزیر اطلاعات پرویز رشید ‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر سرحدی امور جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ‘ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بھی شریک تھے۔ اس ملاقات میں مری معاہدے پر عملدرآمد کرنے کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر سردار ثناءاللہ زہری کو بھی بلوچستان ہاﺅس سے وزیر اعظم ہاﺅس بلایا گیا اور انہیں بلوچستان کا نیا وزیر اعلیٰ بنانے کے فیصلہ سے آگاہ کیا گیا۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…