جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

ملک بھر میں موسم نے لی انگڑائی،ٹھندی ٹھنڈی پیشگوئی بھی سامنے آگئی

datetime 10  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /لیہ /گلگت /پشاور(آئی این پی )اسلام آبادپنجاب ،خیبرپختونخوا،فاٹا سمیت بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی بارش سے دھند کا خاتمہ ہوگیا ،خیبر پختونخواہ ، کشمیر، بالائی فاٹا کےپہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا،بارش کے باعث موٹر وے اور نیشنل ہائی وے پر بھی دھند چھٹ گئی، موٹر وے کو کلیئر کردیا گیا،محکمہ موسمیات نے پنجاب ، پشاور اور سکھر ڈویژن میں شدید دھند جبکہ خیبر پختونخوا ، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب ، گلگت بلتستان، کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی ،درجہ حرارت قلات منفی 09، کوئٹہ منفی 05، پاراچنار منفی 03، گوپس، دالبندین منفی 02، ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ میں کہیں کہیں جبکہ کشمیر، بالائی فاٹا، لاہور، گوجرانوالہ، کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش بنوں میں 27 ملی میٹر جبکہ پاراچنار 15، لوئر دیر 13، دیر 10، کالام، مالم جبہ08، لاہور (ائیر پورٹ)، رسالپور06، چراٹ، میرکھانی، سیدو شریف 04، دروش، راولاکوٹ، بالاکوٹ، ڈی آئی خان 03، چترال، کوٹلی، پشاور 02، گوجرانوالہ، پٹن، کوئٹہ، سیالکوٹ 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب کے میدانی علاقے اور سکھر ڈویژن شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں قلات منفی 09، کوئٹہ منفی 05، پاراچنار منفی 03، گوپس، دالبندین منفی 02، ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں ہفتے کے اختتام سے پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویژن میں شدید دھند پڑنے کا امکان جبکہ دھند کا یہ سلسلہ اگلے تین سے چار ہفتے تک جاری رہنے کی پیشگوئی۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن)، گلگت بلتستان، کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویژن میں رات اورصبح کے وقت دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…