جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

پاک بھار ت مذاکرات کی بحالی ،امریکہ سے بھی نہ رہا گیا،اہم بیان جاری

datetime 10  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی )پاکستان اور بھارت کی جانب سے دیرینہ مسائل پر بات چیت کے لیے جامع مذاکرات کے سلسلے کی بحالی کے اعلان کا عالمی سطح پر خیرمقدم کیا گیا ۔دونوں ممالک نے اسلام آباد میں تین برس سے زیادہ عرصے سے معطل مذاکراتی عمل کو نئے سرے سے بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کے بعد کشمیر، انسدادِ دہشت گردی، سکیورٹی سمیت تمام مسائل پر مذاکرت کا دوبارہ سے آغاز ہو گا۔ امریکہ نے اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت کا عمل جاری رہنا چاہیے اور دونوں ممالک کے درمیان حالیہ رابطے حوصلہ افزا ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان حل طلب مسائل پر جامع مذاکرات کا سلسلہ 1998 میں شروع ہوا تھا۔ 1999 میں کارگل کی جنگ کے بعد یہ معطل ہو گئے۔ جس کے بعد 2004 اور 2005 میں جامع مذاکرات کے ادوار ہوئے تھے لیکن 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہت کشیدہ ہو گئے تھے اور بات چیت کا سلسلہ بند ہو گیا تھا۔ 2010 میں ’دوبارہ جامع مذاکرات‘ کے نام سے شروع ہونے والے مذاکرات 2012 میں ختم ہو گئے تھے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم چاہتے کہ پاکستان اور بھارت اپنے تنازعات مل کر حل کریں اور ان مسائل کا سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے بات چیت جاری رکھیں جن کا انھیں تاحال سامنا ہے۔ جان کربی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کرنا دونوں ممالک کا کام ہے کہ سفارت کاری کے لیے کون کس اجلاس میں جائے گا اور بات چیت میں کون نمائندگی کرے گا۔انھوں نے کہا کہ امریکہ تو بس چاہتا ہے کہ بات چیت جاری رہے اور اسے لیے وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ بات چیت کو حوصلہ افزا سمجھتا ہے کیونکہ یہ بالکل وہی چیز ہے جس کی ہم حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…